ابنا: چین کے صدر ہوجین تاؤ نے آج تہران اور بیجنگ کے درمیان باضابطہ تعلقات کے قیام کی چالیسویں سالگرہ کی مناسبت سے اپنے ایک پیغام میں دونوں ملکوں کے سیاسی اقتصادی اور ثقافتی تعاون کو زیادہ سے زیادہ فروغ دینے کی خواہش ظاہر کی۔ انہوں نے اس امید کا بھی اظہار کیا کہ دونوں ملک اپنے چالیس سال کے تجربات سے اپنے اسٹریٹجک تعلقات کو مزید فروغ دیں گے۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے بھی ایک پیغام میں امید ظاہر کی کہ تہران اور بیجنگ کے مضبوط تعلقات جو باہمی مفادات اور مفاہمت پر استوار ہیں، مستقبل میں زیادہ سے زیادہ فروغ پائيں گے۔............
/169